حیدرآباد

حیدرآباد میں مودی کا روڈ شو

تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم کے حصہ کے طورپر وزیراعظم نریندر مودی نے آج شام حیدرآباد میں روڈ شو منعقد کیا۔ اس روڈ شوکا آغاز آرٹی سی چوراہا سے ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی تشہیری مہم کے حصہ کے طورپر وزیراعظم نریندر مودی نے آج شام حیدرآباد میں روڈ شو منعقد کیا۔ اس روڈ شوکا آغاز آرٹی سی چوراہا سے ہوا۔

متعلقہ خبریں
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی وزیرسیاحت وبی جے پی تلنگانہ کے صدرکشن ریڈی، بنڈی سنجے،ای راجندر کے علاوہ بی جے پی کے بیشتر رہنما موجود تھے۔

مودی اپنے حامیوں، بی جے پی کارکنوں اور عوام کے خیرمقدم کا ہاتھ ہلاکرجواب دے رہے تھے۔عوام کی بڑی تعداد مودی کودیکھنے کیلئے پہنچی جنہوں نے مودی پر پھول نچھاور کئے۔

روڈ شو نے نارائن گوڑہ، کاچی گوڑہ، وائی ایم سی اے، چکڑپلی اور دیگر علاقوں کااحاطہ کیا۔اس روڈ شو کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے مناسب بندوبست کیاگیا تھا۔

روڈ شو کے علاقوں میں دیگر گاڑیوں کو روکنے کے لئے بیریکیڈس بھی لگائے گئے تھے۔کئی مقامات پر ٹریفک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔سیکوریٹی حصہ کے طورپر چکڑپلی، نارائن گوڑہ میٹرو اسٹیشن کو عارضی طورپر بند کردیاگیا تھا۔

a3w
a3w