حیدرآباد

حیدرآباد میں فلائی اوور سے گر کر خاتون جاں بحق

ہائیٹیک سٹی میں فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر ایک 22 سالہ خاتون فلائی اوور سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: ہائیٹیک سٹی میں فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر ایک 22 سالہ خاتون فلائی اوور سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس کا دوست، جو بائیک پر سوار تھا زخمی ہوگیا۔

کولکاتہ کی رہنے والی سویٹی پانڈے (22) اور اس کا دوست ریان لیوک جمعرات کی شام جے این ٹی یو سے آئیکیا کی طرف آرہے تھے۔

پولیس کے مطابق ہائیٹیک سٹی فلائی اوور پر جاتے ہوئے ریان لیوک تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور ریٹیننگ وال سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ سویٹی فلائی اوور سے نیچے سڑک پر گر گئی اور اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔

ریان کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران سویٹی نے دم توڑ دیا۔

بعد ازاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا۔

مادھا پور پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 337 اور 304 (اے) کے تحت لاپرواہی اور تیز رفتار ڈرائیونگ معاملہ میں مقدمہ درج کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔