حیدرآباد

جنسی حملہ سے بچنے کیلئے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا نے والی خاتون زخمی

جنسی حملہ سے بچنے کی کوشش میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔

حیدرآباد: جنسی حملہ سے بچنے کی کوشش میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کی ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں پیش آیا۔

متاثرہ خاتون، جس کی عمر 23 سال ہے، نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ملزم، ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے خواتین کے ڈبے میں داخل ہو ااوراس پر جنسی حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ خاتون میڑچل متاثرہ خاتون، جس کی عمر 23 سال ہے، سیکندرآباد سے تیلا پورسے میڑچل جانے والی ایم ایم ٹی ایس میں سوار ہوئی تھی تاکہ میڑچل میں اپنے ہاسٹل جا سکے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کے ڈبے میں اس کے ساتھ دو اور خواتین موجود تھیں جو الوال اسٹیشن پر اتر گئیں۔

ان کے جانے کے بعد تقریباً 25 سالہ ایک شخص اس کے قریب آیا اوراس پر جنسی حملہ کی کوشش کرنے لگاجس پر خوف کے عالم میں اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔

مقامی افرادنے اسے پٹریوں کے قریب پڑا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اسے اسپتال منتقل کر دیا۔