حیدرآباد

پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)

سہ روزہ طویل انٹرنیشنل کائٹ (پتنگ) اور سویٹ (مٹھائی) فیسٹول 2024 کا ہفتہ کے روز یہاں سکندرآبادکے پریڈگراونڈ پر آغاز ہوا۔

حیدرآباد: سہ روزہ طویل انٹرنیشنل کائٹ (پتنگ) اور سویٹ (مٹھائی) فیسٹول 2024 کا ہفتہ کے روز یہاں سکندرآبادکے پریڈگراونڈ پر آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
سکندر آباد میں آرمی ریکروٹمنٹ ریالی، اگنی ویر میں نام درج کرانے نوجوانوں کو موقع
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

ریاستی وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ اور وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے اس فیسٹول کا افتتاح اور افتتاحی تقاریب میں شرکت کی۔

اس موقع پرکلچرل تقاریب کا بھی اہتمام کیاگیا۔شہر کے دوردراز مقامات سے عوام کی بڑی تعدادنے ان تقاریب میں شرکت کی۔

سوئٹ فیسٹول میں کم وبیش 1200 اقسام کی مٹھائیوں کو پیش کیا جارہا ہے۔اس موقع پر محکمہ ثقافت کی پرنسپل سکریٹری شیلجہ رام ائیر‘ڈائرکٹر ٹورازم کے نکھسیلا‘ منیجنگ ڈائرکٹر رمیش نائیڈواور دیگر موجودتھے۔