انٹرٹینمنٹ
عرفی جاوید کو پیٹنے کی دھمکی: تحفظ فراہم کرنے خواتین کمیشن کی ہدایت
مہاراشٹرا ریاستی خواتین کمیشن نے ممبئی پولیس کمشنر کو مکتوب تحریر کرکے ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کے تحفظ فراہم کرنے کے مطالبہ پر غور کرنے کو کہا۔
ممبئی: مہاراشٹرا ریاستی خواتین کمیشن نے ممبئی پولیس کمشنر کو مکتوب تحریر کرکے ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کے تحفظ فراہم کرنے کے مطالبہ پر غور کرنے کو کہا۔
جاوید نے خواتین کمیشن کو اپنے شکایتی مکتوب میں دعویٰ کیا کہ بی جے پی لیڈر چتراواگھ نے سیاسی فائدہ کے لیے اس کے خلاف شکایت درج کی اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہیں پیٹنے کی دھمکی دی۔
نے کہا کہ وہ گھر سے باہر خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہی ہے۔ اپنے مکتوب میں جاوید نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور خواتین کمیشن نے ممبئی پولیس کو اس کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹ لینے کی ہدایت دی۔
ممبئی پولیس نے چتراواگھ کی شکایت کے سلسلے میں ہفتہ کو جاوید کا بیان قلمبند کیا تھا۔ مہاراشٹرا بی جے پی کی خواتین ونگ کی صدر واگھ نے عام مقامات پر ”نامناسب“ لباس پہننے پر جاوید کے خلاف شکایت درج کی تھی۔