دہلی

کرتویہ پتھ پردنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا

پریڈ شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل وار میموریل گئے اور وہاں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد روایت کے مطابق قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا۔

نئی دہلی: 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعرات کو یہاں کرتویہ پتھ پر منعقد مرکزی تقریب کے دوران دنیا ہندوستان کی بے پناہ فوجی بہادری کی گواہ بنی۔

متعلقہ خبریں
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ

پریڈ شروع ہونے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل وار میموریل گئے اور وہاں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد روایت کے مطابق قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا۔

 بعد ازاں ترنگے کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس سال یوم جمہوریہ کے موقع پر پرانی 25 پاؤنڈ توپوں کے بجائے قومی پرچم کو نئی 105 ایم ایم انڈین فیلڈ گن سے21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یہ فیصلہ حکومت کی میک ان انڈیا پہل کو آگے بڑھانے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔

کرتویہ پتھ پردنیا نے ہندوستان کی بے پناہ فوجی طاقت کا مشاہدہ کیا
74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعرات کو یہاں کرتویہ پتھ پر منعقد مرکزی تقریب کے دوران دنیا ہندوستان کی بے پناہ فوجی بہادری کی گواہ بنی۔(تصویر: یواین آئی)

پریڈ کا آغاز صدر دروپدی مرمو کو سلامی دینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ سیکنڈ جنریشن کے فوجی افسر پریڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ سنبھال رہے تھے۔ وہیں میجر جنرل بھونیش کمار، چیف آف اسٹاف، دہلی ایریا، پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔

بہادری کے اعلیٰ ترین ایوارڈز کے قابل فخر فاتح ان کے پیچھے چل رہے تھے۔ ان میں پرم ویر چکر اور اشوک چکر کے فاتح شامل تھے۔ پرم ویر چکر جیتنے والے صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) بانا سنگھ، 8 جے اینڈ کے لائٹ انفنٹری (ریٹائرڈ)، صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو، 18 گرینیڈیئرز (ریٹائرڈ)، صوبیدار (اعزازی لیفٹیننٹ) سنجے کمار، 13 جے اے کے رائفلز اور اشوک چکر ایوارڈ یافتہ میجر جنرل سی اے پاٹھا والا (ریٹائرڈ)، کرنل ڈی سری رام کمار اور لیفٹیننٹ کرنل جس رام سنگھ (ریٹائرڈ) جیپ پرڈپٹی پریڈ کمانڈر کے پیچھے سوار تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پرم ویر چکر دشمن کے سامنے بہادری اور قربانی کے سب سے نمایاں کام کے لیے دیا جاتا ہے، جبکہ اشوک چکر میدان جنگ کے علاوہ امن کے وقت بہادری اور خود قربانی کے ایسے ہی کاموں کے لیے دیا جاتا ہے۔