تعلیم و روزگار

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر تحریری مقابلہ

ینگ مین مسلم اسوسی ایشن کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے تحریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا عنوان سیرت النبی صلی علیہ وسلم مقرر ہے

حیدرآباد: ینگ مین مسلم اسوسی ایشن کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے تحریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کا عنوان سیرت النبی صلی علیہ وسلم مقرر ہے

اور چھٹویں جماعت تا ڈگری کے طلبا و طالبات اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں اور کسی بھی زبان میں مضمون لکھا جاسکتا ہے اور اس مقابلہ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔

تمام حصہ لینے والوں کو سند دی جائے گی اور ہر اسکول کے لئے پہلا اور دوسرا اور تیسرا انعام دیا جائے گا اور تمام سرکاری اور غیرسرکاری مدارس کے طلبا وطالبا ت کے لئے یہ مقابلہ ہوگا ۔

تمام حصہ لینے والے طلبا و طالبات 30 اگست 2024 سے قبل اپنی تحریریں اسوسی ایشن کے آفس قریش لین یاقوت پورہ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اسکول کے پرنسپل سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسکول کے بچوں کو اس مقابلہ میں شرکت کے لئے ابھاریں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9391011076 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w