کھیل

آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست

آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم ہندستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

دبئی: آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم ہندستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی
آرٹیفیشل انٹلیجنس نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کی پیشن گوئی کردی

تازہ ترین اپ ڈیٹ میں اس چکر میں صرف مئی 2021 کے بعد کھیلے گئے میچوں کو رینکنگ کا فیصلہ کرنے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ دسمبر 2020-جنوری 2021 کے دوران آسٹریلیا میں ہندوستان کی 2-1 سے سیریز جیت کو درجہ بندی کا تعین کرتے وقت شمار نہیں کیا گیا ہے۔

رینکنگ میں سرفہرست آسٹریلیا کے کھاتے میں 124 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جبکہ ہندوستان کے 118 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جبکہ انگلینڈ 105 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیسٹ ٹیموں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ہندستان ون ڈے رینکنگ میں (122) ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے (116) پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان (106) چوتھے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ (101) پانچویں نمبر پر ہے۔

ہندوستان اب بھی ٹی-20 میں 264 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تاہم آسٹریلیا پر اس کی برتری 11 سے کم ہوکر سات پوائنٹس رہ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کو تازہ ترین درجہ بندی میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے، وہ چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ وہیں پاکستانی ٹیم دو درجے نیچے گرکر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔