دہلی
یٰسین ملک سے این آئی اے کی درخواست پر جواب طلب
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن علیحدگی پسند قائد یٰسین ملک سے نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی درخواست پر جواب مانگا جس نے انہیں دہشت گردی فنڈنگ کیس میں سزائے موت دینے کی گزارش کی ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن علیحدگی پسند قائد یٰسین ملک سے نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے) کی درخواست پر جواب مانگا جس نے انہیں دہشت گردی فنڈنگ کیس میں سزائے موت دینے کی گزارش کی ہے۔
جسٹس ویویک چودھری اور جسٹس شیلندر کور پر مشتمل بنچ نے یٰسین ملک کو جواب داخل کرنے کے لئے 4 ہفتوں کا وقت دیا اور معاملہ کی اگلی سماعت 10 نومبر کو مقرر کی۔
جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ سربراہ یٰسین ملک تہاڑ جیل میں عمرقید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ بنچ نے جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ 10 نومبر کو یٰسین ملک کو ورچول / آن لائن عدالت میں پیش کرے۔