دہلی
زبردست شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی
اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
نئی دہلی: اپوزیشن کے زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اورلوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی، اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی اور شور مچانا شروع کردیا۔
اپوزیشن ارکان کےشوروغل اور نعرے بازی کو دیکھ کر اسپیکر نے سخت لہجے میں کہا کہ آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ وقفہ سوالات کے دوران نعرے بازی کرنا درست نہیں ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایوان نعرہ بازی کے لیے نہیں ہے۔ وقفہ سوالات اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نعرے بازی کے درمیان نہیں چل سکتا اور پھر کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی۔