تلنگانہآندھراپردیش

تلنگانہ اور اے پی میں زردمرچ کاراج۔ قیمت 35,000 سے 42,000 روپے فی کوئنٹل

حال ہی میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں مارکٹ میں اس کی قیمت 35,000 سے 42,000 روپے فی کوئنٹل تک دیکھی گئی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال محدود ہے اس لئے محض موجودہ مانگ کو دیکھ کر بڑے پیمانہ پر کاشت کرنا مستقبل میں قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

حیدرآباد: ملک بھر میں مرچ کی کئی اقسام اپنی تیزی اور رنگت کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن عام طور پر سرخ اور تیز مرچوں کے برعکس اب زردمرچ کا تذکرہ عام ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

شمالی ہند بالخصوص اتراکھنڈ کے ضلع الموڑہ کے گاؤں لکھورا سے تعلق رکھنے والی یہ نایاب زردمرچ لکھوری مرچی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس کا استعمال زیادہ تر چاٹ، دہی بڑے، چنا مسالہ اور مغلیہ پکوانوں میں کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جہاں مارکٹ میں اس کی قیمت 35,000 سے 42,000 روپے فی کوئنٹل تک دیکھی گئی ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال محدود ہے اس لئے محض موجودہ مانگ کو دیکھ کر بڑے پیمانہ پر کاشت کرنا مستقبل میں قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔


مرچ کی دیگر اقسام میں کرناٹک کی بائیدگی مرچ اپنی گہری سرخ رنگت اور کم تیزی کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور ہے جس کی قیمت 50,000 سے 80,000 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ جاتی ہے۔ اس مرچ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے نہ صرف سالن اور اچار میں رنگت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ لپ اسٹک، نیل پالش اور بحری جہازوں کے رنگوں کی تیاری میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

بائیدگی مرچ کی تاریخ دو صدیوں پرانی ہے اور اس کی کڈی اور ڈبی جیسی مشہور اقسام موجود ہیں۔ اسی طرح داونگیرے قسم کی پیداوار کم ہونے کے باوجود اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے جبکہ ہائبرڈ اقسام زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔


ہندوستان میں مختلف علاقوں کی مرچ کو ان کی انفرادیت کی بنا پر جغرافیائی شناخت بھی حاصل ہے۔ آندھرا پردیش کی گنٹور سنم اور تلنگانہ کی ورنگل چپاٹا ملک بھر میں اپنی مانگ رکھتی ہیں۔ دیگر ریاستوں میں گوا کی کھولا اور ہرمل، کیرالا کی ایڈیور ملوکو، میزورم کی میزو، مہاراشٹرا کی بھوا پور اور تمل ناڈو کی رامنت پورم منڈو شامل ہیں۔

آج کل فائیو اسٹار ہوٹلوں اور اچاروں کی تیاری میں کشمیری مرچ اور بائیدگی مرچ کا امتزاج زیادہ استعمال ہو رہا ہے تاکہ کھانوں میں رنگت گہری ہو لیکن تیزی متوازن رہے۔