دہلی
ٹرینڈنگ

آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں، وقف ترمیمی بل پر ایوان میں اسد اویسی کی حکومت پر سخت تنقید(ویڈیو )

اویسی نے کہاکہ یہ بل امتیازی اور من مانی ہے۔ اس بل کو لاکر آپ (مرکزی حکومت) قوم کو تقسیم کررہے ہیں ، آپ یہ بل سے متحد نہیں کررہے ہیں۔ یہ بل اس کا ثبوت ہے کہ آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

نئی دہلی: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹراسدالدین اویسی نے جمعرات کو ایوان میں کہاکہ وقف ترمیمی بل 2024 مسلم دشمن اور مودی حکومت کی من مانی ہے۔ اویسی نے کہاکہ یہ بل پیش کرکے مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت ملک کو تقسیم کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا جمعرات کو پہلا اجلاس
وقف ترمیمی بل، مرکزی حکومت کے ارادے نیک نہیں ہیں: جعفر پاشاہ
وقف ترمیمی بل کے خلاف مجسمہ امبیڈکر ٹینک بنڈ پر کل جماعتی دھرنا، مولانا خیر الدین صوفی، عظمیٰ شاکر، عنایت علی باقری اور آصف عمری کا خطاب

یہ بل آئین کے آرٹیکل 14، 15 اور 25 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یہ بل امتیازی اور من مانی ہے۔ اس بل کو لاکر آپ (مرکزی حکومت) قوم کو تقسیم کررہے ہیں ، آپ یہ بل سے متحد نہیں کررہے ہیں۔ یہ بل اس کا ثبوت ہے کہ آپ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ اسد اویسی نے حکومت پر سخت تنقید کی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے حکومت کے اس قدم کی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ بل کے ذریعے 1995 اور 2013 کے وقف قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس بل میں 1995 کے وقف ایکٹ کا نام بدل کر یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ ایکٹ 1995 کر دیا گیا ہے۔

 بل کے ذریعے پرانے قوانین میں تقریباً 40 تبدیلیاں کی گئیں۔ بل میں کہا گیا ہے کہ 1995 اور 2013 کے قوانین کے باوجود ریاستی وقف بورڈ کے کام کاج میں کوئی خاص بہتری نہیں دیکھی گئی ہے اور وقف املاک کے نظم و نسق میں شفافیت کا فقدان ہے۔

کرن رجیجو نے کہا کہ اپوزیشن ووٹ بینک کی وجہ سے بل کی مخالفت کررہی ہے۔ وقف کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک نہیں تھا۔ یہ طے ہو گیا ہے۔ وقف بورڈ مافیا کے کنٹرول میں ہے۔ ملک میں کوئی قانون آئین سے بالاتر نہیں۔

اگر مسلم بچوں اور خواتین کو وقف بل کے فوائد نہیں ملتے ہیں تو کیا حکومت کو خاموشی سے بیٹھنا چاہئے؟ اس ایوان کی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی غریب عورت کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کمی ہے تو اسے پورا کیا جائے۔ آج ہم جو ترمیم لا رہے ہیں اس میں ہر چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

a3w
a3w