کھیل

آپ کے بہترین کھلاڑی ہر میچ کھیلیں گے یہ ممکن نہیں: روہت

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد آنے والے چند مصروف مہینے کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے پاس ورک لوڈ مینجمنٹ کا منصوبہ ہے جس کے تحت آپ کے بہترین کھلاڑی ہر میچ کھیلیں یہ ممکن نہیں ہے۔

چنئی: ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ تقریباً ایک ماہ کے وقفے کے بعد آنے والے چند مصروف مہینے کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے پاس ورک لوڈ مینجمنٹ کا منصوبہ ہے جس کے تحت آپ کے بہترین کھلاڑی ہر میچ کھیلیں یہ ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا

روہت نے کہاکہ ہمارے پاس کچھ منصوبے ہیں جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے۔ ہم اس کے کام کے بوجھ پر نظر رکھیں گے اور ہم نے ماضی میں بھی ایسا ہی کیا ہے۔ جب ہم انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیل رہے تھے تو ہم نے بمراہ اور سراج کو ایک ایک میچ کے لیے آرام دیا تھا۔ سب کچھ بولرز کے جسم اور فزیو پر منحصر ہے کہ کسی کو بریک دینے کا صحیح وقت کب ہے۔”

انہوں نے کہاکہ “آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بہترین کھلاڑی آپ کے تمام میچ کھیلیں، لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ ان 10 ٹیسٹ میچوں کے درمیان ہمیں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ایک ٹی۔ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ اس لیے آپ کو یہ سب سمجھنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ آپ کی ٹیم کے لیے کیا بہتر ہے اور کس بولر کو کب آرام دینا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ‘کچھ تیز گیند بازوں نے دلیپ ٹرافی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس لیے ہم آنے والے باؤلرز کے بارے میں زیادہ پریشان نہیں ہیں۔’

گوتم گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد اس پہلی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں انہوں نے کہاکہ "اگرچہ یہ کوچنگ اسٹاف نیا ہے، میں گمبھیر اور اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر کو پہلے سے جانتا ہوں۔ میں نے مورنے مورکل کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور ریان ٹین ڈیسچیٹ کے خلاف بھی کچھ میچ کھیلے ہیں۔ اس کی کوچنگ کا انداز سابق کوچنگ ممبر سے مختلف ہوگا، اس لیے کچھ ایڈجسٹمنٹ کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کے درمیان باہمی مفاہمت بہت اچھی ہے۔