آندھراپردیش

کرکٹ کھیلنے کے دوران گرپڑنے والے نوجوان کی موت

ضلع کے گاؤں پڈورو کا رہنے والا 22 سالہ تیجا جو ہاسٹل میں رہ کر انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کر رہا تھا، سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پالیم پلی اور وینگنا پلی دیہاتوں کے درمیان واقع ایک گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع انامیا کے منڈل چوڈے پلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک 22 سالہ نوجوان کی کھیل کے دوران اچانک موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

سنکرانتی کی چھٹیوں میں دوستوں کے ساتھ خوشیاں منانے گھر آئے نوجوان کی اچانک موت نے پورے گاؤں میں غم کا ماحول پیداکردیا۔


ضلع کے گاؤں پڈورو کا رہنے والا 22 سالہ تیجا جو ہاسٹل میں رہ کر انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کر رہا تھا، سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پالیم پلی اور وینگنا پلی دیہاتوں کے درمیان واقع ایک گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔

کھیل کے دوران جب تیجا فیلڈنگ کر رہا تھا، وہ اچانک بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔


تیجا کو زمین پر گرتا دیکھ کر اس کے ساتھی کھلاڑی اور دوست فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچے اور اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن اس کی کوئی حرکت نہ دیکھ کر اسے فوری طور پر علاج کے لئے مدن پلی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔


مقامی ذرائع کے مطابق، تیجا حال ہی میں مرگی کے دوروں کا شکار ہوا تھا اور اس کی طبیعت ناساز تھی۔ ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میدان میں اچانک گرنے کی وجہ دل کا دورہ ہو سکتی ہے۔ جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر والدین اور رشتہ داروں میں صدمہ کی لہردوڑگئی ہے۔