دہلی
بیڑی مانگنے پر نوجوان کا قتل
دہلی میں شاہدرہ کے جوالانگر علاقہ میں بیڑی مانگنے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طورپر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی میں شاہدرہ کے جوالانگر علاقہ میں بیڑی مانگنے پر ایک 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طورپر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔
کستوربا نگر کا رہنے والا سنی سابق میں ایک قتل کیس میں ملوث تھا۔ وہ اُس وقت قانوناً نابالغ تھا۔ اس کے خلاف آرمس ایکٹ کیس بھی درج ہوا تھا۔
پولیس نے جوالانگر کے راجیش کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (شاہدرہ) پرشانت گوتم نے یہ بات بتائی۔ راجیش نے پولیس کو بتایا کہ سنی نے اس سے بیڑی مانگی تھی جس پر اسے غصہ آگیا۔
بحث و تکرار کے بعد غصہ میں راجیش نے ایک بڑا پتھر اٹھاکر سنی کو دے مارا۔ سنی برسرموقع ہلاک ہوگیا۔