آندھراپردیش

وائی ایس آرکانگریس کے رکن لوک سبھا رگھوراما کرشنا مستعفی

وائی ایس آرکانگریس کے نرساپورسے تعلق رکھنے والے رکن لوک سبھا کے رگھوراماکرشنا راجو نے ہفتہ کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔

حیدرآباد: وائی ایس آرکانگریس کے نرساپورسے تعلق رکھنے والے رکن لوک سبھا کے رگھوراماکرشنا راجو نے ہفتہ کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

انہوں نے مکتوب استعفی پارٹی سربراہ و وزیراعلی جگن موہن ریڈی کو روانہ کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کی رکنیت سے انہیں نااہل قراردینے کیلئے وزیراعلی کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔

راجو جو 2019کے لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آرکانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے،نے اختلافات کے بعد پارٹی سے دوری اختیار کی تھی۔

وہ اپوزیشن جماعتوں سے قریبی تعلقات بنائے ہوئے تھے۔