حیدرآباد

وائی ایس شرمیلا کی زبان غیر مہذب: بلکا سمن

بلکا سمن نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام وائی ایس خاندان سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام جانتے ہیں کہ اصل چور کون ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کرشنا اور گوداوری کا پانی آندھرا کی طرف کس نے موڑ دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وہپ بلکا سمن نے واضح کیا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست صرف وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے مرن برت کے بعد ہوئی سرگرمیوں کے بعد ہی بن پایا ہے۔انہوں نے ٹی آرایس مقننہ پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا جو آندھرا سے تعلق رکھتی ہیں، کا خاندان تلنگانہ مخالف ہے۔

بلکا سمن نے کہا کہ شرمیلا کے بھائی و اے پی کے موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے خلاف پارلیمنٹ میں پلے کارڈ دکھائے تھے۔بلکاسمن نے ان کے خلاف نامناسب ریمارکس پر کہاکہ شرمیلا کی زبان غیر مہذب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام وائی ایس خاندان سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام جانتے ہیں کہ اصل چور کون ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کرشنا اور گوداوری کا پانی آندھرا کی طرف کس نے موڑ دیا۔

انہوں نے پوچھا کہ شرمیلا تلنگانہ کے بارے میں کیا جانتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود ٹی آر ایس حکومت کا مشن ہے ۔