جرائم و حادثات

ماں کی آخری رسومات کیلئےحاصل قرض کی واپسی کیلئے دباؤ، بیٹے کی خودکشی

سرینواس نامی شخص کی ماں کی موت 6ماہ پہلے ہوگئی تھی جس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اس نے بینک سے قرض لیا تھا۔سرینواس ایک مقامی انڈسٹری میں کام کرتا تھا۔

حیدرآباد: ماں کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے حاصل قرض کی رقم کی واپسی کیلئے بینک رکوری ایجنٹس کی ہراسانی سے تنگ آکر بیٹے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی

ضلع کے ردرارم دیہات سے تعلق رکھنے والے سرینواس نامی شخص کی ماں کی موت 6ماہ پہلے ہوگئی تھی جس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے اس نے بینک سے قرض لیا تھا۔سرینواس ایک مقامی انڈسٹری میں کام کرتا تھا۔گذشتہ 3ماہ سے وہ معاشی مشکلات کاسامنا کررہا تھاجس کی وجہ سے وہ قرض کی اقساط کی ادائیگی سے قاصرتھا۔

اس کو قرض کی واپسی کیلئے بینک رکوری ایجنٹس کی جانب سے فون پر ہراسانی کاسلسلہ جاری تھا۔انہوں نے اسے کہا تھا کہ اگر وہ قرض کی رقم واپس نہیں کرے گا تو یہ بات اس کے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو بتائی جائے گی۔اس ہراسانی کو برداشت نہ کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں اس نے خودکشی کرلی۔اس کی بیوی نے پٹن چیرو پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی۔