بھارت

اچھے دن: ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ

اس سے قبل 19 مئی، 7 مئی اور 22 مارچ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس دوران 5 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا جبکہ 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نئی دہلی: پہلے سے ہی مہنگائی کی مار سے پریشان عام لوگوں پر چہارشنبہ کے روز گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کے اضافے سے بوجھ مزید بڑھ گیا، جن کے لیے حکومت نے کمر توڑ مہنگائی میں ایک طرح سے دوسرے برنر میں بھی مہنگائی کی آگ جلادی ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں بغیر سبسڈی والے 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 1,053 روپے ہو گئی ہے۔ کولکاتہ میں اس کی قیمت 1,079 روپے، ممبئی میں 1,052 روپے اور چنئی میں 1068 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل 19 مئی، 7 مئی اور 22 مارچ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس دوران 5 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا جبکہ 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

دوسری طرف کمپنی نے بتایا کہ ایل پی جی 5 کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے اور 19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں 19 کلو کے سلنڈر کی قیمت 2,012.50 روپے، کولکاتہ میں 2,132 روپے، ممبئی میں 1972.50 روپے اور چنئی میں 2,177 روپے ہو گئی ہے۔ رواں ماہ دوسری بار کمرشل سلنڈر کی قیمت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تاہم پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہيں کی گئی ہے۔