دہلی

حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں کی کمر توڑدی: پرینکا گاندھی

واڈرا نے کہا کہ ایک طرف یہ حکومت غریبوں کی بہبود کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف غریبوں کا نوالہ چھینتی ہے۔ گزشتہ دو تین دنوں میں حکومت نے ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کرکے غریبوں کی روٹی چھیننے کا کام کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے چہارشنبہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ایک بار پھربڑھاکراس نے غریبوں کی کمرتوڑدی ہے۔

واڈرا نے کہا کہ ایک طرف یہ حکومت غریبوں کی بہبود کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف غریبوں کا نوالہ چھینتی ہے۔ گزشتہ دو تین دنوں میں حکومت نے ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کرکے غریبوں کی روٹی چھیننے کا کام کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "بی جے پی اور اس کے سرمایہ داردوستوں کے پاس عوام سے لوٹنے اور کھانے کے دانت کچھ اورہیں، دکھانے کے لیے کچھ اور، ایگزیکٹو میٹنگ میں ‘غریب بہبود’ کہہ کرپچھلے 2-3 دنوں میں آٹا، اناج، دہی، پنیر پر5 فیصد گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) لگادیااورآج رسوئی گیس پرمزید 50 روپے بڑھاکر غریب متوسط ​​طبقے کی کمر توڑ دی۔