بڑھتی آبادی کو مخصوص زاویہ سے دیکھنا غلط:شفیق الرحمن برق
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شفیق الرحمن برق نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ بڑھتی آبادی کو ایک مخصوص زاویہ سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔
سنبھل (یوپی): سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے حکومت ِ اترپردیش پر بڑھتی آبادی کو ایک ”مخصوص زاویہ“ سے دیکھنے کا الزام عائد کیا۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کل آبادی میں عدم توازن کے تعلق سے خبردار کیا تھا۔
سنبھل کے رکن پارلیمنٹ نے پیر کی رات اخباری نمائندوں سے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ سے ہر کسی کی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے موثر طورپر نمٹا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے قانون سازی پر غور کرنے کی ضرورت نہیں۔ پیر کے دن عالمی یوم ِ آبادی کے موقع پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک مخصوص فرقہ کی زائد شرح آبادی کا حوالہ دیا تھا۔
ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شفیق الرحمن برق نے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ بڑھتی آبادی کو ایک مخصوص زاویہ سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔
بڑھتی آبادی پر قابو پانے قانون سازی پر غور کرنے کے بجائے حکومت کو تعلیم پر توجہ دینی چاہئے۔ اسے ہر کسی کے لئے چاہے وہ غریب ہو‘ بڑا ہو یا چھوٹا‘ مناسب انتظامات کرنے چاہئیں۔ مکمل تعلیم مل جائے تو مسئلہ حل ہوجائے گا۔