انٹرٹینمنٹ

مادھوری دکشت شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھنے کیلئے بے تاب

مادھوری نے شاہ رخ خان کی زبردست تعریف کی ہے۔انھوں نے لکھا، ’ایک بار پھر آپ کی شاندار پرفارمنس سے مسحور ہونے کے لیے تیار ہوں۔ میں اسے تھیٹر میں دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
مادھوری دکشت نے ڈانس ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا پوسٹر ریلیز
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوگئی ہے۔فلم جوان نے پہلے دن ہی ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔مادھوری دکشت نے فلم ’جوان‘ دیکھنے کی بے تابی کا اظہار کیا ہے۔

مادھوری دکشٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جوان کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ تھیٹر میں ’جوان‘کو دیکھنے کے لیے کتنی پرجوش ہیں۔

مادھوری نے شاہ رخ خان کی زبردست تعریف کی ہے۔انھوں نے لکھا، ’ایک بار پھر آپ کی شاندار پرفارمنس سے مسحور ہونے کے لیے تیار ہوں۔ میں اسے تھیٹر میں دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔‘