شمالی بھارت

تلک لگانے پرہندوطالب علم پر حملہ، الور میں فرقہ وارانہ جھڑپ

جئے پور: راجستھان کے ضلع الور کے ایک سرکاری اسکول میں جمعرات کے روز ہندو طالب علم کے ماتھے پر تلک لگانے پر بعض مسلم طلبا کی جانب سے اعتراض کئے جانے کے بعد دو برادریوں کی آپس میں جھڑپ ہوگئی۔

یہ واقعہ موضع چومہ میں پیش آیا جہاں طلبا کے والدین ایک دوسرے کے ساتھ متصادم ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم شبھم راجپوت نے اپنی پیشانی پر تلک لگایا تھا۔

بعض مسلم طلبا نے اسے دھمکیاں دی اور اس پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں برادریوں کے تقریبا 500 افراد اسکول کے باہر جمع ہوگئے۔

بعدازاں شبھم کے والدین نے ایک ایف آئی آر درج کرائی۔ گاؤں میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے تاکہ دونوں برادریوں کے درمیان کسی بھی تصادم کو روکا جاسکے۔

8 مسلم طلباء نے شبھم کو دھمکیاں دی تھیں۔ انہوں نے تلک نکال دینے یا نتائج کا سامنا کرنے کیلئے کہا تھا۔

a3w
a3w