حیدرآباد

حاملہ خاتون کا قتل، رشتہ دار گرفتار

شری راما کرشنا کو اس بات کا شک ہوگیا کہ اس کے خلاف معاملہ درج کروانے میں وینکٹ راما کرشنا اوراس کی بیوی سروانتی کا ہاتھ ہے اس نے وینکٹ راما کرشنا کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک حاملہ خاتون کا قتل کرنے والے اس کے رشتہ دارکوپولیس نے گرفتارکرلیا۔ ریاست آندھراپردیش کا وینکٹ راما کرشنا اپنی بیوی 32 سالہ سراونتی کے ساتھ حیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں مقیم تھا۔ وہ سافٹ ویرانجینئربتایا گیا ہے۔

وینکٹ راما کرشنا نے اپنے ایک رشتہ دارکی بیٹی کی شادی شری راما کرشنا سے کروائی تھی۔ شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے جس کے بعد دلہن اپنے مائیکہ آگئی اوراس نے اپنے شوہراورسسرالی رشتہ داروں کے خلاف معاملہ درج کروایا۔

 شری راما کرشنا کو اس بات کا شک ہوگیا کہ اس کے خلاف معاملہ درج کروانے میں وینکٹ راما کرشنا اوراس کی بیوی سروانتی کا ہاتھ ہے اس نے وینکٹ راما کرشنا کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا۔

وہ مہلک ہتھیارکے ساتھ 6 تاریخ کووینکٹ راما کرشنا کے گھرپہنچا اس وقت وہ مکان میں موجود نہیں تھا،صرف اس کی بیوی سراونتی مکان میں موجود تھی جو حاملہ بتائی گئی ہے،شری راما کرشنا نے سراونتی پر درانتی سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا۔