حیدرآباد

روہت ویمولا خودکشی معاملہ، چیف منسٹر نے منصفانہ اور شفاف جانچ کا وعدہ کیا،روہت کے بھائی کا دعوی

روہت کے بھائی نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت اس معاملے کی دوبارہ جانچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ کلوژررپورٹ داخل کرنے کے بعد تلنگانہ کے ڈی جی پی نے بیان دیا ہے کہ وہ اس کیس کی دوبارہ جانچ کرنے جا رہے ہیں

حیدرآباد: حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کی 2016میں خودکشی کے معاملہ میں پولیس کی جانب سے عدالت میں کلوژررپورٹ داخل کرنے کے معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روہت ویمولا کے بھائی ویمولا راجہ نے کہا کہ ا س مسئلہ پر وزیراعلی ریونت ریڈی سے نمائندگی کی گئی ہے جنہوں نے روہت ویمولا کو انصاف دلانے کے لیے منصفانہ اور شفاف جانچ کا ان سے وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 ہمیں یقین ہے کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت اس معاملے کی دوبارہ جانچ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ کلوژررپورٹ داخل کرنے کے بعد تلنگانہ کے ڈی جی پی نے بیان دیا ہے کہ وہ اس کیس کی دوبارہ جانچ کرنے جا رہے ہیں

اور وہ ہائی کورٹ میں اس خصوص میں عرضی دائر کریں گے۔ اسی دوران روہت کی ماں نے کہاکہ روہت کے ساتھ معطل دیگر طلبہ کے معاملہ کی بھی وزیراعلی سے نمائندگی کی گئی ہے۔