یوروپ

تین امریکی ماہرین اقتصادیات کو معاشیات کا نوبیل انعام

اکیڈمی کے مطابق، تینوں امریکی ماہرین اقتصادیات کو ’’بینک اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق‘‘ کے لئے 2022 کے معاشیات کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم: معاشیات میں تین امریکی ماہرین اقتصادیات نے 2022 کا نوبل انعام جیت لیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس نے پیر کے روز یہ اعلان کیا۔ ان نوبل انعام یافتگان میں امریکی فیڈرل ریزرو کے سابق سربراہ بین برنانکے، یونیورسٹی آف شکاگو کے ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور واشنگٹن یونیورسٹی کے فلپ ڈائیب وِگ شامل ہیں۔

اکیڈمی کے مطابق، تینوں امریکی ماہرین اقتصادیات کو ’’بینک اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق‘‘ کے لئے 2022 کے معاشیات کا نوبیل انعام دیا گیا ہے۔