حیدرآباد
سابق وہپ اودیلو، اہلیہ کے ساتھ دوبارہ ٹی آر ایس میں شامل
اودیلو اور بھاگیہ لکشمی نے ٹی آرایس میں شمولیت پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کو سیاسی کیرئیر دینے اوران کی خدمات کو تسلیم کرنے والی پارٹی میں وہ دوبارہ شامل ہورہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق سرکاری وہپ و چینور کے سابق رکن اسمبلی این اودیلو نے اپنی بیوی ضلع پریشد صدرنشین بھاگیہ لکشمی کے ساتھ ٹی آرایس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ ٹی آرایس کے کارگذارصدر تارک راما راو کی موجودگی میں حیدرآباد میں اس جوڑے نے دوبارہ ریاست کی حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
اودیلو اور بھاگیہ لکشمی نے ٹی آرایس میں شمولیت پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ان کو سیاسی کیرئیر دینے اوران کی خدمات کو تسلیم کرنے والی پارٹی میں وہ دوبارہ شامل ہورہے ہیں۔
اس جوڑے نے نئی دہلی میں پرینکاگاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اندرونی اختلافات کی وجہ سے انہوں نے کانگریس سے دوری اختیار کرلی اور دوبارہ ٹی آرایس میں شامل ہوگئے۔