دولہے کو گھوڑے پر بارات نکالنے سے روکنے سنگباری(ویڈیو)
مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپورمیں کل شام ایک دلت دولہے کی بارات پر سنگباری کی گئی تاکہ اسے گھوڑے پر بارات نکالنے سے روکاجاسکے۔

چھترپور(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپورمیں کل شام ایک دلت دولہے کی بارات پر سنگباری کی گئی تاکہ اسے گھوڑے پر بارات نکالنے سے روکاجاسکے۔
دوپولیس ٹیموں کی مداخلت کے باوجود بھی سنگباری جاری رہی۔ اس واقعہ میں تین پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔50ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیاگیا ہے۔
ایک کاتعلق دیگرپسماندہ طبقات برادری سے ہے۔ یہ لوگ اس حملہ میں ملوث تھے اور20افراد کونامزدکیاگیا ہے۔
چھترپور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت سانگی نے یہ بات بتائی۔ دولہے کے ساتھ تقریباً 50باراتی تھے۔ جب یہ بارات ضلع ساگرکے شاہ گڑھ میں دولہن کے گھرروانہ ہونے لگی تو دیہاتیوں کے ایک گروپ نے بارات کودیکھا اوردولہے کوگھڑسواری کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔
جب اس نے نیچے اترنے سے انکارکردیاتو برہم ہجوم نے جلوس پرپتھراؤ شروع کردیا۔