حیدرآباد

سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی: سی وی آنند

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے رمضان اور سری رام نومی تہوار کے سلسلہ میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کے تمام حکام سے کہا کہ وہ تہواروں کے سلسلہ میں معقول بندوبست کریں۔

حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے رمضان اور سری رام نومی تہوار کے سلسلہ میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کے تمام حکام سے کہا کہ وہ تہواروں کے سلسلہ میں معقول بندوبست کریں۔

تمام تہواروں کو پُرامن گزرنا چاہئے۔ سی وی آنند نے کہا کہ ٹرافک کا معقول بندوبست کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ انتظامات کے سلسلہ میں پولیس اور دیگر محکموں سے اشتراک کیا جانا چاہئے۔

ہنومان جینتی کے جلوس کا پُرامن اختتام ہونا چاہئے۔ کمشنر پولیس سی وی آنند نے پولیس سے کہا کہ عید و تہوار کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مقدمات درج کئے جائیں۔

انھوں نے پولیس عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ پُرامن فضاء کو یقینی بنائیں۔