مشرق وسطیٰ

عمرہ زائرین مدت ختم ہونے سے پہلےواپس ہوجائیں:سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ’بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ ویزا 30 کے بجائے 90 دن کا ہے تاہم زائرین کو ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے روانگی کو یقینی بنانا ہو گا۔‘

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ ’بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ ویزا 30 کے بجائے 90 دن کا ہے تاہم زائرین کو ویزے کی مدت ختم ہونے سے پہلے روانگی کو یقینی بنانا ہو گا۔‘

سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ’وزارت کی جانب سے عمرہ ویزے کی مدت کو 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین کا خیال کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی اور زیارت مسجد نبویؐ کے بعد ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملک لوٹ جائیں تاکہ قوانین شکنی کے مرتکب نہ ہوں۔

‘ سعودی وزیر حج نے کہا تھا کہ ’نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرنا ممکن ہو گیا ہے۔‘

’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

a3w
a3w