تلنگانہ

2 سالہ لڑکے کا سرپیتل کے گھڑے میں پھنس گیا

والدین نے لڑکے کے سرکو گھڑے سے نکالنے کی کافی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر انہوں نے مقامی ویلڈنگ کی دکان والے کی خدمات حاصل کی جس نے کٹر کی مدد سے اس لڑکے کے سرکو گھڑے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی-

حیدرآباد: ایک دوسالہ لڑکے کا سرپیتل کے گھڑے میں پھنس گیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے موڈولاتانڈہ علاقہ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق لڑکا کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کا سراس گھڑے میں پھنس گیا۔

اس اچانک پیش آئے واقعہ سے پریشان اس کے والدین نے لڑکے کے سرکو گھڑے سے نکالنے کی کافی کوشش کی تاہم اس میں ناکامی پر انہوں نے مقامی ویلڈنگ کی دکان والے کی خدمات حاصل کی جس نے کٹر کی مدد سے اس لڑکے کے سرکو گھڑے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ ہی تمام نے راحت کی سانس لی۔

a3w
a3w