حیدرآباد

ملک کی ترقی میں نوجوانوں کی شراکت داری ضروری: کے ٹی آر

مہندرا یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ملک کی جملہ آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ 27 سال سے کم عمر افراد پرمشتمل ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ملک کی ترقی میں نوجوانوں کی شراکت داری پر زور دیا۔ آج مہندرا یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی جملہ آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ 27 سال سے کم عمر افراد پرمشتمل ہے۔

 موجودہ طور پر اختراعی نظریات اختیار کرتے ہوئے ملک کی خدمت  کے لئے نوجوان آگے ہیں۔ انہوں نے قائدین کو صرف سیاست تک محدود رہنے کے بجائے معاشی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہوئے نوجوان طبقہ کی رہبری اور ان رہنمائی کرنے کی ضرورت ظاہر کی۔

 کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ مہندرا یونیورسٹی منی انڈیا ہے جہاں ملک کی کئی ریاستوں کے طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلنگانہ اور حیدرآباد میں موجود روزگار کے مواقع پر نظر رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت، طلباء کا ہر طرح سے تعاون کرنے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انوویشن اور انٹر پرینری شپ کے فروغ میں تلنگانہ ملک بھر میں سب سے آگے ہے۔ حکومت کے موافق اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کار، تلنگانہ کو اپنی ترجیحی مقام میں تبدیل کردئیے ہیں اور آج تلنگانہ ملک بھر کے لئے مثالی ریاست بن کر ابھری ہے۔ اس موقع پر سی ای اوٹیک مہندرا سی پی گرنانی وائس چانسلر ڈاکٹر وائی میڈوری و دیگر موجود تھے۔