دہلی

حکومت G-20 مہمانوں سے غریبوں اور جانوروں کو چھپا رہی ہے: راہول گاندھی

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی سچائی کو ہمارے مہمانوں سے چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کانگریس نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں سلم علاقوں کو سبز پردوں سے ڈھانکا جارہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز حکومت پر الزام عائد کیا کہ G-20 چوٹی اجلاس کے پیش نظر جھونپڑ پٹیوں کو منہدم کرنے اور آوارہ مویشیوں کو پکڑنے کی پردہ پوشی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
شیخ حسینہ کی لڑکی صائمہ واجد بھی دہلی آئیں گی
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی سچائی کو ہمارے مہمانوں سے چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کانگریس نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں سلم علاقوں کو سبز پردوں سے ڈھانکا جارہا ہے۔

راہول گاندھی نے جو فی الحال بیرونِ ملک ہیں، کہا کہ حکومت ِ ہند ہمارے غریبوں اور جانوروں کو چھپا رہی ہے۔ ہندوستان کی سچائی کو ہمارے مہمانوں سے چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بھی اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہئ تنقید بنایا۔

a3w
a3w