پاکستان کے شاہین آفریدی کا گھٹنہ زخمی دوسرے ٹسٹ سے باہر
پاکستان کے پہلے ٹسٹ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا گھٹنہ زخمی ہوگیا ہے اور وہ اتوار کو شروع ہونے والا دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
گالے۔: پاکستان کے پہلے ٹسٹ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا گھٹنہ زخمی ہوگیا ہے اور وہ اتوار کو شروع ہونے والا دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
22 سالہ آفریدی نے پہلے ٹسٹ میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹس حاصل کئے تھے جس میں پاکستان کو گالے میں 4 وکٹس سے کامیابی ملی تھی۔ پاکستان ٹیم کے عہدیدار نے توثیق کردی ہے کہ وہ دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے۔
آفریدی سری لنکا کی پہلی اننگز کے اختتام تک 99 وکٹس لے چکے تھے اور یہ امید کی جارہی تھی کہ وہ دوسرے ٹسٹ میں 100 وکٹس کا سنگ میل پارکرلیں گے‘ لیکن اب ان کا گھٹنہ زخمی ہوگیا ہے۔
آفریدی جو مڈوکٹ پرفیلڈنگ کررہے تھے دنیش چند بمل کے ایک چوکے کو روکنے کے دوران غوطہ لگایا تھا جس کے ساتھ ہی وہ زخمی ہوگئے اور میدان سے باہر چلے گئے حالانکہ کوئی فریکچر نہیں ہوا لیکن سوجن اور درد کے باعث ان کو شامل نہیں کیاگیا۔
پاکستان نے ان کے متبادل کی حیثیت سے حارث رؤف یا آل راؤنڈر فہیم اشرف کو طلب کرسکتا ہے۔ پاکستان نے گالے میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں 342 کے نشانہ کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جو کہ گالے میں اب تک کا سب سے بڑا تعاقب رہا۔