شمالی بھارت

یوپی میں مسجد کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی‘ ایک گرفتار

ملزم نے چہارشنبہ کے روز مسجد کی دیوار پر دھمکی آمیزخط چسپاں کیاتھا کہ وہ امام مفتی خورشید عالم کو گولی ماردے گا اور یہاں قلعہ علاقہ میں واقع جامع مسجدکودھماکہ سے اڑادے گا۔

بریلی۔(اترپردیش): ایک مسجد کو دھماکہ سے اڑادینے اور اس کے امام کو گولی ماردینے کی دھمکی دینے پر یہاں ایک 25 سالہ نوجوان کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔ ملزم نے چہارشنبہ کے روز مسجد کی دیوار پر دھمکی آمیزخط چسپاں کیاتھا کہ وہ امام مفتی خورشید عالم کو گولی ماردے گا اور یہاں قلعہ علاقہ میں واقع جامع مسجدکودھماکہ سے اڑادے گا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیارتھ انیرودھ نے یہ بات بتائی۔ ملزم محمد صمد نے پولیس کو بتایاکہ عید کے موقع پر امام نے انہیں ڈی جے بجانے کی اجازت نہیں دی تھی جس پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ ملزم کے خلاف قلعہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

a3w
a3w