یوروپ

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرائے‘ 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا کے برسبین میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکراجانے سے 4 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

برسبین: آسٹریلیا کے برسبین میں دو ہیلی کاپٹروں کے ٹکراجانے سے 4 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آسٹریلوی حکومت نازی علامتوں پر پابندی عائد کرے گی

سی این این نے پیر کو یہ اطلاع دی۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ برسبین کے جنوبی حصہ میں واقع ساحل سمندر پر پیش آیا۔ کوئنز لینڈ پولیس کے انسپکٹر گیری وورل کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر اس وقت آپس میں ٹکرا گئے جب وہ گولڈ کوسٹ کے مین بیچ کے اوپر سے گزر رہے تھے۔

ورل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ”دو ہیلی کاپٹر سی ورلڈ ریزورٹ کے ایک ریتیلے ساحل پر آپس میں ٹکرا گئے اور گر کر تباہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی خدمات کے لیے ریت کے کنارے تک پہنچنا مشکل تھا، جو ساحل سے بہت دور واقع ہے۔کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کی جینی شیرمین کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں 13 افراد سوار تھے۔

ان میں سے چار کی موت ہو گئی، تین کو شدید چوٹیں آئیں اور چھ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ محترمہ شیرمین نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔ سائٹ سے لی گئی تصاویر میں ملبہ کو ریت کی ایک پٹی پر پڑا ہوا دکھایا گیا، جس میں زمین پر کارکنان اور ارد گرد کے پانی میں کئی جہاز موجود ہیں۔

پولیس انسپکٹر ووریل نے کہا کہ اگرچہ حادثے کی اصل وجہ کا تعین کرنا ابھی قبل از وقت ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر ٹیک آف کر رہا تھا اور دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد پولیس اور آس پاس کے لوگوں نے ہیلی کاپٹر کے اندر موجود لوگوں کو نکالنے اور ابتدائی طبی امداد دینے میں مدد کی۔

آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (اے ٹی ایس بی) کے چیف کمشنر اینگس مشل نے ایک بیان میں کہا کہ ٹکرانے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مشل نے کہا کہ برسبین اور کینبرا میں اے ٹی ایس بی کے دفاتر کے تفتیش کار شواہد اکٹھے کریں گے، ملبہ کا معائنہ کریں گے اور جائے وقوع کو نشان زد کرنے کے ساتھ ساتھ گواہوں کی باتوں کو سنا جائے گا۔

ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کوئنز لینڈ کی وزیر اعظم اناستاسیا پالاسزک نے متاثرین کے اہل خانہ اور تمام متاثرہ افراد سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج گولڈ کوسٹ میں جو واقعہ ہوا ہے وہ تصور سے بالاتر سانحہ ہے۔

a3w
a3w