آندھراپردیش

آندھراپردیش میں غرق 5 طلبا کی نعشوں کو نکالا گیا

کچھ ہی دیر میں ایک بڑی لہر ان میں سے بعض کو بہالے گئی تاہم ان کے ساتھیوں نے چیخ وپکار شروع کردی جس پر وہاں موجود ماہی گیروں نے تیجا کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر نوجوانوں کی تلاش کاکام کیاجارہا تھا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع میں سمندر میں غرق انجینئرنگ کے طلبا کی لاشوں کو نکال لیا ہے۔آج 5طلبا کی لاشوں کو نکالاگیا جبکہ گذشتہ روز ایک لاش نکالی گئی تھی۔ان لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے این ٹی آر اسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انکاپلی کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم 15طلبا گذشتہ روزدوپہرمیں امتحان کے اختتام کے بعد رام بلی منڈل کے سیتاپالم علاقہ میں تفریح کیلئے سمندر گئے تھے۔

وشاکھاپٹنم کے گوپال پٹنم سے تعلق رکھنے والاجگدیش، گنٹور ضلع کے ستیش، انکاپلی ضلع کے جیشونت کمار، مُناگاپاکا سے تعلق رکھنے والے سریش تیجا،اسی منڈل سے تعلق رکھنے والے گنیش، ایلامنچلی علاقہ کا راماچندو،نرسم پیٹ منڈل کا پون اوردیگر 8سمندرمیں اترے۔

کچھ ہی دیر میں ایک بڑی لہر ان میں سے بعض کو بہالے گئی تاہم ان کے ساتھیوں نے چیخ وپکار شروع کردی جس پر وہاں موجود ماہی گیروں نے تیجا کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ دیگر نوجوانوں کی تلاش کاکام کیاجارہا تھا۔

تیجا کو کنگ جارج اسپتال میں داخل کروایاگیا۔اسی دوران گذشتہ روز19سالہ سوریہ کمار کی لاش کا پتہ چلا تھا۔بقیہ طلبہ کی تلاش کاکام جاری تھا اور بقیہ طلبا کی لاشیں برآمد ہوئیں۔