دہلی

آرڈیننس معاملہ، اروند کجریوال ایم کے اسٹالن سے ملاقات کریں گے

کیجریوال کل شام نئی دہلی سے ایک خصوصی پرواز میں اسٹالن سے ملنے اور اس مسئلہ پر ان کی پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یہاں پہنچیں گے۔

چینائی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال راجیہ سبھا میں لائے گئے آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) پارٹی صدر ایم کے اسٹالن سے جمعرات کو ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی

کیجریوال کل شام نئی دہلی سے ایک خصوصی پرواز میں مسٹر اسٹالن سے ملنے اور اس مسئلہ پر ان کی پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یہاں پہنچیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ریاستی سیکرٹریٹ میں ہوگی۔

اسٹالن ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سنگاپور اور جاپان کے سرکاری دورے پر ہیں اور جنوری 2024 میں چنئی میں منعقد ہونے والی گلوبل انویسٹرز میٹ کے لئے صنعت اور کاروباری رہنماؤں کو مدعو کرنے کے لیے نو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج رات چنئی پہنچیں کے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ راجیہ سبھا میں لایا گیا آرڈیننس سپریم کورٹ کے 11 مئی کے اس حکم کو کالعدم قرار دیتا ہے جس نے نئی دہلی میں منتخب حکومت کو پولیس، پبلک آرڈر اور زمین کے علاوہ خدمات کا کنٹرول دیا گیاتھا۔ یہ لیفٹیننٹ گورنر کو بیوروکریٹس کی تقرری پر حتمی فیصلہ لینے کا اختیار دیتا ہے۔

اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے بی جے پی کی مخالف جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کا مشن شروع کیا ہے۔

کیجریوال پہلے ہی مغربی بنگال، بہار اور تلنگانہ میں اپنے ہم منصبوں سے مل چکے ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں متحدہ محاذ بنانے کے لیے شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے بھی مسٹر کیجریوال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جو دہلی میں ہوا وہ کسی بھی ریاست میں ہوسکتا ہے۔