تعلیم و روزگار

اردو اکیڈیمی کی تقریب پیشکشی بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ

یہ تقریب صدر اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین کی زیر صدارت اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے تقریب پیشکشی بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز برائے سال 2019-20‘ 2020-21 اور 2021-22 اتوار 6 اگست کو اردو مسکن روبرو چو محلہ پیالیس‘ خلوت میں 2 بجے دن مقرر ہے۔

یہ تقریب صدر اردو اکیڈیمی محمد خواجہ مجیب الدین کی زیر صدارت اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔

بحیثیت مہمان خصوصی کے ایشور راؤ شرکت کریں گے۔ مہمانان اعزازی میں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی‘ وزیر داخلہ محمد محمود علی‘ وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راؤ‘ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ‘

رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی‘ رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان‘ سکریٹری ٹو گورنمنٹ محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل ودیگر شامل ہیں۔ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

a3w
a3w