تلنگانہ

چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے کنڈکٹر کی موت

ذرائع کے مطابق آر ٹی سی ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ کنڈکٹر کی موت کے لئے اعلی عہدیدار ذمہ دار ہیں جنہوں نے خرابی صحت کے باوجود اس کی رخصت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

حیدرآباد: چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے کے نتیجہ میں کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور میں پیش آیا۔  یہ بس، پرگناپور سے سنگاریڈی کی سمت جارہی تھی۔

اس کنڈکٹر کی شناخت بھکشاپتی کے طورپر کی گئی ہے جو دل کا دورہ پڑنے سے اچانک بس میں گرپڑا۔

اس کو بذریعہ آٹو اسپتال منتقل کیاگیا تاہم اس کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

ذرائع کے مطابق آر ٹی سی ملازمین نے الزام لگایا ہے کہ کنڈکٹر کی موت کے لئے اعلی عہدیدار ذمہ دار ہیں جنہوں نے خرابی صحت کے باوجود اس کی رخصت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ چیکنگ عہدیداروں نے اس کنڈکٹر کو میموجاری کیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ خوف زدہ اور مایوسی کا شکار تھا۔

اس واقعہ کے خلاف آرٹی سی کے ملازمین نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

a3w
a3w