تعلیم و روزگار

اردو میڈیم گورنمنٹ اسکولس کے طلباء کیلئے مفت کوچنگ

محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیر سرپرستی اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلباء کو طویل مدتی مفت کوچنگ کے لئلے رواں تعلیمی سال 2023-24 کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

حیدرآباد: پروفیسر شریف الدین ڈائرکٹر‘ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلتیی طبقات‘ جامعہ عثمانیہ‘ نظام کالج کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیر سرپرستی اردو میڈیم دسویں جماعت کے طلباء کو طویل مدتی مفت کوچنگ کے لئلے رواں تعلیمی سال 2023-24 کے لئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

بوجہ بارش درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جاکر 14 اگست مقرر کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد اور دیگر اضلاع‘ منڈل اور موضعات میں قائم ایسے اردو میڈیم ہائی اسکولس جس میں دسویں جماعت میں پڑھنے والے طلباء کی تعداد کم از کم 20 ہو۔ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ایسے اسکولس جو پچھلے سال کوچنگ دے چکے ہیں۔ تجدید رواں سال کے لئے اپنی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست ایک سادہ کاغذ یا اسکول کے لیٹر ہیڈ پر دی جاسکتی ہے۔

درخواست کے ساتھ طلباء کے نام‘ آدھار نمبر اور اسکول ایڈمیشن نمبر ہونا ضروری ہے‘ ہیڈ ماسٹر/ ہیڈ مسٹریس کا نام فون نمبر اور علاقہ کا پن کوڈ نمبر لازمی شامل کریں۔

نئے اپگریڈ اسکولس کے لئے ضروری ہے کہ وہ زیراکس کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کریں۔ درخواست اس پتہ پر روانہ کریں۔

ڈائرکٹر‘ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائنارٹیز‘ نظام کالج‘ بشیر باغ‘ حیدرآباد۔ 500001‘ تلنگانہ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 040-23210316 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w