تعلیم و روزگار

اردو یونیورسٹی، فاصلاتی کے فالو آن طلبہ کو ضروری اطلاع

پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت کے بموجب دوسرے سال میں فالو آن داخلہ اور دوسرے سال کی پروگرام فیس (امتحانی نتائج سے قطع نظر)کی ادائیگی کے لیے پورٹل کھلا رہے گا۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے انڈرگریجویٹ (2014 بیچ سے) اور پوسٹ گریجویٹ (2016 کے بیچ سے) پروگراموں کے فالو آن کورسزمیں رجسٹریشن کے لیے فیس کی ادائیگی کا پورٹل10 تا 30 /ستمبر2022 تک کھلا رہے گا۔

پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت کے بموجب دوسرے سال میں فالو آن داخلہ اور دوسرے سال کی پروگرام فیس (امتحانی نتائج سے قطع نظر)کی ادائیگی کے لیے پورٹل کھلا رہے گا۔

طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ اگر وہ اس مدت کے دوران دوسرے سال کی پروگرام فیس ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں تیسرے/چوتھے سمسٹر کے آئندہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in یا ریجنل سنٹر، سب ریجنل سنٹر اور لرنر سپورٹ سنٹرس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w