تلنگانہ

امیت شاہ کا جعلی ویڈیو معاملہ، کانگریس کے 3قائدین کونوٹسیں

ریزرویشن کے مسئلہ پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے فرضی ویڈیوکووائرل کرنے کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے پیر کے روز تلنگانہ کانگریس سوشل میڈیاانچارج، اسٹیٹ کوآرڈنیٹر اورترجمان کوسمنس جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: ریزرویشن کے مسئلہ پر مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے فرضی ویڈیوکووائرل کرنے کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے پیر کے روز تلنگانہ کانگریس سوشل میڈیاانچارج، اسٹیٹ کوآرڈنیٹر اورترجمان کوسمنس جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
اندرون ایک برس 60 ہزار جائیدادوں پر تقررات کی كوششیں
ریونت ریڈی کا دورہ امریکہ متوقع
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

دہلی پولیس کی ایک ٹیم آج پردیش کانگریس کے ریاستی دفتر گاندھی بھون پہونچی اورپارٹی کے سوشل میڈیاانچارج منے ستیش، ریاستی کوآرڈنیٹر نوین پیٹم اور ترجمان اسماتسلیم کو نوٹسیں دیں۔ فوجداری طریقہ کارکوڈ(سی پی سی) کے سکشن91/160 کے تحت یہ نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔

قبل ازیں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کی ایک فرضی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملہ میں دہلی پولیس نے تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو یکم مئی کودہلی پولیس کے آئی ایف ایس او سائبرکرائم یونٹ کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیاہے۔

ریونت ریڈی سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے موبائیل فون کے ساتھ حاضر ہوں جس فون سے آپ نے شاہ کا تحریف شدہ ویڈیوایکس پر پوسٹ کیاتھا۔ ذرائع نے پیرکے روزیہ بات بتائی۔ اس سے قبلتفتیش کار، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے تحریف کردہ ویڈیو کے ضمن میں تلنگانہ پردیش کانگریس کونوٹسیں روانہ کریں گے۔

امیت شاہ نے اشارہ دیاتھاکہ ان کی حکومت مسلم تحفظات برخاست کرنے کیلئے پرعزم ہے مگر اس ویڈیوسے چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے شاہ کے بیان کوتبدیل کردیاگیا۔ سمجھاجاتا ہے کہ اس تحریف شدہ ویڈیو میں امیت شاہ سے یہ منسوب کیاگیاکہ حکومت، تمام تحفظات ختم کرناچاہتی ہے۔

ذرائع نے یہ بات بتائی۔ دہلی پولیس کی ایک ٹیم تلنگانہ پہونچی اور ان تمام افراد کو نوٹسیں دیں گی جنہوں نے اس فرضی ویڈیو کوٹوئٹ کیاہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پریہ ویڈیو پوسٹ کیاہے اس لئے تلنگانہ کانگریس یونٹ کو بھی نوٹسیں دی گئیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔

قبل ازیں بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے کہاکہ تلنگانہ کانگریس کے ایک گروپ نے امیت شاہ کے تحریف شدہ ویڈیو کووائرل کیا۔ یہ ویڈیو سراسرمن گھڑت ہے اس سے بڑے پیمانہ پر تشدد بھڑک سکتاہے۔ یہ معاملہ زیرتحقیقات ہے۔

ہم ویڈیو کی اصلیت کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں اورجن لوگوں نے اس ویڈیو کوپوسٹ کیاہے انہیں نوٹسیں دی جائیں گی اوران افراد کوتحقیقات میں شراکت دار بنایاجائے گا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس کو دوشکایتیں ملنے کے بعد اتوار کے روز دہلی پولیس نے ایف آئی آردرج کی ہے۔

ایک شکایت بی جے پی کی جانب سے وصول ہوئی ہے جبکہ دوسری شکایت وزارت امورداخلہ نے کی ہے۔ ان شکایتوں کے بعد دہلی پولیس کی خصوصی سل سائبر ونگ نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایف آئی آر کی ایک نقل آئی اے این ایس کے پاس ہے۔

جس کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے شکایت میں دعویٰ کیاکہ فیس بک اورٹوئٹر پر چند تحریف شدہ ویڈیوز کو زیرگردش پایاگیا۔ ان ویڈیو سے چھیڑچھاڑکی گئی۔ جن کے ذریعہ گمراہ کن اطلاعات پھیلاتے ہوئے قومی یکجہتی کوبگاڑنے کی کوشش کی گئی۔

a3w
a3w