حیدرآباد

کرغزستان بحران کی وجہ طلبا کے والدین فکر مند، کشن ریڈی کاوزیر خارجہ کو مکتوب

دونوں تلگو ریاستوں سے سینکڑوں طلبہ کرغزستان میں طب میں انڈرگریجویٹ پروگرامس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی  نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو کرغزستان کے بحران کے بارے میں تلگو طلباء کے فکر مند والدین کے خدشات سے واقف کرایا.انہوں نے اولیا طلبہ کی طرف ان سے کی گئی نمائندگی کے بعد وزیر خارجہ کے نام ایک مکتوب تحریر کیا۔

متعلقہ خبریں
ایرانی وزیر شہری ترقیات سے جئے شنکر کی ملاقات
حیدرآباد کے اطراف ملک کے پہلے آوٹر رنگ ریل پروجیکٹ کا عنقریب آغاز
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر

واضح رہے کہ دونوں تلگو ریاستوں سے سینکڑوں طلبہ کرغزستان میں طب میں انڈرگریجویٹ پروگرامس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے انہیں  ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

کشن ریڈی نے کہا ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کے علم میں لایا گیا کہ  کرغزستان کے بحران نے ہندوستان کے بہت سے طلباء میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا اگرچہ کہ اس بحران کی وجہ واضح نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی طلباء میں عدم اعتماد پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہندوستانی طلباء پر حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیسن میں انڈرگریجویٹ پروگرامس کرنے والے تلگو طلباء کی ایک بڑی تعداد کرغزستان میں ہے۔

 خوف زدہ والدین کی جانب سے اپنے بچوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجھ سے نمائندگی کی گئی۔ تلگو میڈیا نے بھی اس مسئلہ کو اٹھایا جس سے اولیا طلبہ میں بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا  اطلاعات کے مطابق، زیادہ تر طلباء ہاسٹلوں میں یا کرایہ کے کمروں میں بغیر لائٹ اور ضرورت کے سامان کے بغیر رہ رہے ہیں۔

اگر ہندوستانی طلبہ باہر پائے جاتے ہیں تو ان پر مقامی طلبہ حملہ کررہے ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانہ اس معاملے سے واقف ہے اور مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کم از کم اس وقت تک جب تک کہ کشیدگی کم نہ ہوجائے ہندوستانی طلبہ کی اکثریت ہندوستان واپس آنا چاہتی ہے، کیونکہ اس وقت ان کے لیے وہاں اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہے۔

طلباء کے والدین میں بہت زیادہ عدم تحفظ کا احساس دیکھا جا رہا ہے جس کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات قابو میں آنے تک ہندوستانی طلباء کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظام پر غور کریں۔

a3w
a3w