تعلیم و روزگار

اسٹیٹ سرویسس کیلئے5 ماہ کی مفت کوچنگ

تلنگانہ اسٹیٹ ایس سی اسٹیڈی سرکل حیدرآباد نے اسٹیٹ سرویسس کے بشمول بینکنگ، آر آر بی اور ایس ایس سی کے فاؤنڈیشن کورس کی مفت کوچنگ دینے کی پیشکش کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ایس سی اسٹیڈی سرکل حیدرآباد نے اسٹیٹ سرویسس کے بشمول بینکنگ، آر آر بی اور ایس ایس سی کے فاؤنڈیشن کورس کی مفت کوچنگ دینے کی پیشکش کی ہے۔

مفت کوچنگ کلاسس 5 ماہ تک جاری رہیں گی۔ اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی اوربی سی کے ایک سو طلبہ کو مفت کوچنگ دی جائے گی جس کا آغاز 19/ اکتوبر سے ہوگا۔

کلاسس 18 مارچ2023 تک جاری رہیں گے۔ نلگنڈہ، ورنگل، کریم نگر، محبوب نگر، نظام آباد، عادل آباد، کھمم، رنگاریڈی، سوریہ پیٹ، سدی پیٹ اور جگتیال کے ایس سی اسٹیڈی سرکلس میں مفت کوچنگ کا نظم رہے گا۔ انٹرنس ٹسٹ کے نتائج (میرٹ) کی اساس پر داخلے دئیے جائیں گے۔

انٹرنس ٹسٹ2/ اکتوبر کو 11بجے دن سے ایک بجے دن متذکرہ 11اضلاع میں منعقد ہوگا۔ ٹسٹ کا نصاب جنرل اسٹیڈیز، جنرل ابیلیٹی، ارتھیمٹیک، ریسوننگ، اپٹی ٹیوڈ، اور جنرل انگلش پر مشتمل رہے گا۔

پرچہ سوالات انگلش اور تلگو پر مشتمل رہیں گے۔ بی اے، بی ایس سی، بی کام، بی ٹیک، بی فارم، بی ایس سی اگریکلچرکا میاب امیدوار درخواستیں داخل کرنے کے اہل رہیں گے۔ خواہشمند امیدوار24ستمبر سے قبل آن لائن درخواستیں http://tsstudycircle.co.in/ پر داخل کی جاسکتی ہیں۔