حیدرآباد

این ٹی راما راو کے مجسمہ کو لگانے سے روک دیاگیا

بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں مجسمہ کی تنصیب کیلئے اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے تاکہ کسی بھی قسم کا ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔

حیدرآباد: بانی تلگودیشم پارٹی و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو کی صد سالہ تقاریب منانے کے لئے تلگودیشم پارٹی کی جانب سے شہر حیدرآباد کے موتی نگر، جوبلی ہلز میں ان کے مجسمہ کو لگانے سے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے روک دیا۔

بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں مجسمہ کی تنصیب کیلئے اجازت حاصل نہیں کی گئی ہے۔جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عہدیدار وہاں پہنچ گئے تاکہ کسی بھی قسم کا ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے۔اسی دوران تلگودیشم کے لیڈروں نے اس واقعہ کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی ایما پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔