جنوبی بھارت

ہاتھ کاٹ دینے کے ریمارک پر کیرالا مسلم یوتھ لیڈر کے خلاف کیس درج

مسلم یوتھ ونگ لیڈر کے خلاف اس کے حالیہ ہاتھ کاٹ دینے والے متنازعہ ریمارک پر کیس درج ہوا ہے۔

ملاپورم(کیرالا): ایک مسلم یوتھ ونگ لیڈر کے خلاف اس کے حالیہ ہاتھ کاٹ دینے والے متنازعہ ریمارک پر کیس درج ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
جسمانی اعضاء کی بین الاقوامی تجارت کا ریاکٹ بے نقاب
کیرالا میں زائد از 20 ہزار افراد آن لائن دھوکہ دہی کا شکار۔ 201 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم سے محروم
کیرالا ٹرین آتشزنی کیس، پی ایف آئی روابط کی تحقیقات
کیرالہ میں 100 کروڑ روپئے کا غبن ایک شخص گرفتار

ہفتہ کے دن سمست کیرالا جمیعت العلماء کی اسٹوڈنٹس ونگ سمست کیرالا سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ایس کے ایس ایس ایف) کے قائد ستار پنتلور کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی۔

پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ سمست کیرالا جمعیت العلماء ممتازسنی علماء کی تنظیم ہے اور کیرالا کے مسلمانوں میں یہ کافی مشہور ہے۔

ملاپورم کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سے ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ سنی یوتھ ونگ لیڈر کے بیان سے مختلف گروپس کے مابین تشدد بھڑک سکتا ہے۔

ستار نے ملاپورم میں حالیہ پروگرام میں خبردار کیاتھا کہ جمعیت کے علماء پر تنقید کرنے والوں اور رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دئیے جائیں گے۔

ستار کے یہ ریمارکس ان خبروں کے پس منظر میں آئے کہ جمعیت کے بعض علماء اور انڈین یونین مسلم لیگ کے درمیان اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔ انڈین یونین مسلم لیگ کیرالا میں کانگریس زیرقیادت یوڈی ایف میں دوسری بڑی جماعت ہے۔