کریم نگر سرکٹ ریسٹ ہاؤز کا کے ٹی آر نے افتتاح کیا
وزیر بلدی نظم ونسق وکارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راماراؤ نے آج حلقہ اسمبلی حضور آباد کے تحت کلاپورکا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھا اور بی سی ویلفیئر بوائیز اور گرلس ریسیڈنشیل اسکولس کا بھی دورہ کیا۔
حیدرآباد/کریم نگر: کریم نگر سرکٹ ریسٹ ہاؤز، ایم ایل اے کوارٹر کا وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق تاراکا راما راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ مستقر کریم نگر میں 12.99 کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر کردہ کریم نگر سرکٹ ریسٹ ہاؤز اور 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ایم ایل اے کیمپ آفس کا آج سے آغاز ہوگیا۔
دونوں پراجکٹس کاوزیر بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملاکر، وزیر پنچایتی راج اے۔ دیاکرراؤ، ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر بی ونود کمار کے ہمراہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق نے افتتاح انجام دیا۔
بعد ازاں وزیر موصوف نے ضلع میں بہبودی اسکیمات کی پیش رفت پر ضلع کلکٹر سے تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر مارچ 2022 تا جولائی 2023 تک شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت انجام دئے گئے کاموں پر شائع کردہ کتاب کا بھی رسم اجراء انجام دیا گیا۔
وزیر بلدی نظم ونسق وکارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راماراؤ نے آج حلقہ اسمبلی حضور آباد کے تحت کلاپورکا دورہ کیا۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیادرکھا اور بی سی ویلفیئر بوائیز اور گرلس ریسیڈنشیل اسکولس کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے دونوں اسکولس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے ساتھ کھانا کھایا اور اسکولس میں دستیاب سہولتوں کے متعلق بات چیت کی۔بعدازاں کے ٹی راماراؤ نے ضلع کلکٹر کریم نگر سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دلی خواہش ہے کہ دلت طبقات معاشی اور سماجی طورپر ترقی کریں۔خوشحال زندگی بسر کریں۔اسی لئے ملک بھر میں پہلی بار اپنی نوعیت کا پہلا اختراعی دلت بندھو اسکیم کو شروع کیا گیا۔انہوں نے ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کو 16اگست کو کریم نگر میں قومی دلت بندھو سمیلن منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
اس اجلاس میں قومی سطح کے سرمایہ کاروں،صنعت کاروں، دانشوروں، سیاسی قائدین اور سماج کے زی اثر شخصیات کو مدعو کرنے کامشورہ دیا۔ اس پروگرام میں وزیر پنچایتی راج،وزیر بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز، وزیر سماجی بہبود کپولا ایشور، ریاستی پلاننگ کمیشن نائب صدر، زیڈ پی چیرپرسن کے۔
وجیا، چپہ دنڈی، ماناکنڈور، پداپلی، جگتیال، راماگنڈم رکن اسمبلی سنکے روی شنکر، آر بالاکشن، ڈی منوہر ریڈی، ڈاکٹر ایم سنجئے، کے۔ چندر، ضلع کلکٹر آر وی کرنن، پولیس کمشنر سْبّارایوڈو، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال، مئیر سنیل راؤ، سوڈا چئیرمین راما کرشنا راؤ، سابقہ ایم ایل سی ناراداسو لکشمن راؤ, ٹرینی کلکٹر لینین وٹسل ٹوپو، زیڈ پی سی ای او پرینکا، ضلع عہدیداران، عوامی نمائندوں کے علاوہ افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔