امریکہ و کینیڈا

ایران کروز میزائل سے اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے، امریکہ کی اسرائیل کو وارننگ

۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واشنگٹن: امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر حملہ کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے پیش نظر بڑی تعداد میں کروز میزائل اور ڈرون تیار کرلیے ہیں اور وہ سفارتخانہ میں اپنے ہلاک ہونے والے نمائندوں کو بدلہ لے سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ

امریکی اعلیٰ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر ممکنہ حملے کیلیے 10 سے زائد کروز میزائل تیار کرلیے ہیں۔ صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملے کا ایران کو بھرپور جواب دیں گے، ہم اسرائیل کے دفاع سے واقف ہیں اور اسکی حمایت کریں گے، ایران کو اسکے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارت خانے کے احاطے پر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر تھا۔ حملے میں ایک اعلیٰ ایرانی جنرل اور 6 دیگر ایرانی فوجی افسران ہلاک ہوگئے تھے۔

a3w
a3w