جرائم و حادثات

اپارٹمنٹ میں چوری،تین چورگرفتار

سائبرآباد پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کیا جنہوں نے سنگاریڈی ضلع کے کولورو پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک اپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے چوری کی یہ واردات انجام دی۔

حیدرآباد: سائبرآباد پولیس نے تین چوروں کو گرفتار کیا جنہوں نے سنگاریڈی ضلع کے کولورو پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک اپارٹمنٹ میں کام کرتے ہوئے چوری کی یہ واردات انجام دی۔

پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک کلو سونا اور دو لاکھ 90 ہزار روپے نقدرقم برآمد کر لی۔ مادھاپورکے ڈی سی پی ونیت نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمین مسروقہ مال لے کر اپنے آبائی علاقوں میں فرارہوگئے تھے جن کو گرفتارکرلیاگیا۔

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ کسی کو بھی ملازمت دینے سے پہلے اس کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔

a3w
a3w